آزاد کشمیر انتخابات: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی برتری
1 min readآزاد کشمیر میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں20حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج حاصل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو حریف امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔پی ٹی آئی نو نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی چھ سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سابق حکمراں جماعت مسلم لیگ نون تین نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ مسلم کانفرنس ایک نشست لے سکی ہے۔ جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہے۔ دیگر حلقوں سے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.