سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ

Published 23 Jul, 2021 09:17am 1 min read

کولمبو: سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے بھارت کیخلاف سری لنکا کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بھی ٹیم کو ایک گھنٹے میں 15 اوورز کرانے ہوتے ہیں،بھارت نے سری لنکا کیخلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے دونوں میچز اپنے نام کئے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.