افغان دارالحکومت کابل میں نماز عید کے دوران راکٹ حملے

Published 20 Jul, 2021 11:02am 1 min read

کابل:افغان دارالحکومت کابل میں نماز عید کے دوران راکٹ حملے کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عیدالاضحیٰ کے دن نماز کی ادائیگی کے وقت صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کئے گئے۔

راکٹ صدارتی محل کےقریب داغے گئے، حملے کے وقت صدارتی محل میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جارہی تھی جسے جاری رکھا گیا تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی محل کےقریب کم از کم 2 راکٹ داغے گئےیہ راکٹ صبح 8 بجے داغےگئے اور ان کی آواز گرین زون تک سنی گئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.