کراچی: قبضہ مافیا کیخلاف آواز اٹھانے والا دن دہاڑے قتل
2 min readکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دن دہاڑے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اظہر اقبال کو اس کے بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا۔
گزشتہ روز پیش آنے والے ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے پیچھا کر کے اظہر اقبال کو قتل کیا۔ قتل کے وقت مقتول گاڑی میں بچوں کے ساتھ ہی موجود تھے، سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ مقتول رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اظہر اقبال نے رواں سال جنوری میں قبضہ مافیا کے خلاف چھت سے ویڈیو بنائی تھی جس میں اس نے بتایا کہ گلستان جوہر کی آرکیٹیکٹ اینڈ انجینئرنگ سوسائٹی کے پلاٹوں پر قبضہ میں مبینہ طور پر رفعت زمان کیانی اور خالد زمان کیانی پولیس اور ڈی سی ایسٹ کی مدد سے ملوث ہیں۔
مقتول نے یہ ویڈیو ماہ جنوری میں بنائی اور اس کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف اہل علاقہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنسز بھی کیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کرایا گیا۔ پولیس حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.