سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالضحیٰ آج منائی جارہی ہے

Published 20 Jul, 2021 09:45am 1 min read

ریاض:سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالضحیٰ آج منائی جارہی ہے ،حرمین شریفین اور مسجد نبوی میں نماز عید کی ادا کی گئی، عازمین حج رمی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔

اس کے علاوہ جاپان، کینیڈا، برطانیہ اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے ۔

لاکھوں مسلمان عیدالضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کریں گے ،مساجد میں نماز عید کیلئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.