خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 2 افراد جاں بحق، 4زخمی
1 min readپشاور:خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ 3 مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 49 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بالاکوٹ میں 29 ایم ایم، پشاور میں 11 اور چراٹ میں 6 ایم ایم ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ بارش اور تیزہواؤں کی وجہ سے ملاکنڈ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ضلع خیبر اور مردان میں چھت گرنے کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
اسی طرح بارش کی وجہ سے ضلع مردان اور خیبر میں 3 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.