ٹی ٹوئںٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل

Published 26 Jun, 2021 09:42am 1 min read

بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھن گئی، رواں برس ہونے والا ٹی ٹوئںٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے دعوے کے مطابق بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایونٹ کو یواے ای منتقل کیا گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ کی منتقلی کے حوالے سے چند دنوں میں باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

میگا ایونٹ سترہ اکتوبر سے ہوگا، فائنل چودہ نومبر کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں سولہ ٹیمیں ان ایکشن ہونگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.