پرویز خٹک کا خیبرپختونخوا میں غربت نہ ہونے کا دعویٰ
1 min readوزیر دفاع پرویز خٹک نے مہنگائی کو اپوزیشن کا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کردیا کہ جس ملک میں مہنگائی نہیں ہوگی وہ ملک رک جائے گا۔
پرویز خٹک نے اپوزیشن کو چیلنج کیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں کوئی کچا مکان دکھا دے یا غریب ڈھونڈ دے۔ جس پر حکومتی رکن نے لقمہ دیا کرک میں بہت غربت ہے۔ حکومتی ارکان ہنس پڑے۔ اسپیکر اسد قیصر بھی ہنستے رہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے پرویز خٹک کے بیان کو مسترد کردیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع بیان دیتے ہوئے زمینی حقائق مد نظر رکھیں۔ صوبے میں لاتعداد لوگ خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.