آرمی چیف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال
1 min readآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت، دو طرفہ دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نےاس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کی ثقافت، مذہب اور تاریخی لحاظ سے مشترکہ اقدار ہیں۔پاک فوج دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کے مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔
آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع نے تمام عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں،آرمی چیف کی وزارت دفاع آمد پر آذر بائیجان کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.