گورنر سندھ کا صحافیوں،میڈیا ورکرز کے تحفظ کےلئے بل پر اعتراض

Published 21 Jun, 2021 12:14am 1 min read

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کےلئے بل پر اعتراض کردیا۔

سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد بل گورنر کو دستخط کےلئے بھیجاگیا تھا۔گورنر سندھ نے بل کے مالی معاملات پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کےلئے آڈٹ کمیشن قائم کرنے سفارش کی ہے۔سفارشات کے ساتھ بل اسمبلی کو واپس بھیج دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.