افغانستان میں امن افغان رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، شاہ محمود قریشی
1 min readوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ایسے ہی افغانستان چھوڑا تو نوے کی دہائی جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کی، تراسی ہزار جانیں گنوائیں، ایک سو اٹھائیس ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا۔
وزیر خارجہ نے کہا افغانستان میں امن افغان رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، افغان رہنماؤں کو بیٹھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.