دھرمیندر اور ہیما مالینی نے محبت کی خاطر اسلام قبول کیا تھا؟
1 min readدھرم سنگھ دیول المعروف دھرمیندر بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اور اپنے وقت کے دلکش ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ جن کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ہینڈسم اداکار نے 1979 میں مبینہ طور پر اسلام قبول کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق دھرمیندر کی شادی پرکاش کور سے ہوچکی تھی، تاہم وہ اداکارہ ہیما مالینی کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔
دھرمیندر اپنی اہلیہ کو طلاق دینا نہیں چاہتے تھے، لیکن ہندو میرج ایکٹ کے مطابق دوسری شادی بھی نہیں کرسکتے تھے۔
چنانچہ انہوں نے اسلام قبول کیا اور ہیما سے شادی کرلی۔ تب سے وہ دو الگ الگ فیملیز سنبھال رہے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ چونکہ ان کی دوسری شادی پر بہت احتجاج کیا گیا تھا، لہٰذا اداکار کے پاس ہیما مالینی کے ساتھ اپنے محبت کو قانونی حیثیت دینے کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.