محکمہ ایکسائز کی کارروائی، اداکار شان کی گاڑی روک لی گئی
1 min readمحکمہ ایکسائز کی ٹیم نے اداکار شان کی گاڑی کو روک لیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران فلم اسٹار شان کی گاڑی کو روک لیا گیا، تاہم انہوں نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرا دیا۔
اداکار شان کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی مد میں 29 ہزار 200 روپےکی نادہندہ تھی۔ فلم اسٹارشان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس ادا کرکے گاڑی چھڑالی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.