ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12رنز سے شکست دیدی

Published 11 Jun, 2021 12:26am 1 min read

پاکستان سپرلیگ 6 میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو تیسری شکست ہوگئی۔

سیزن کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگزکو 12 رنز سے ہرادیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیل کر پانچ وکٹوں پر176 رنز اسکورکیے۔

جواب میں کراچی کنگز ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی۔بابراعظم بھی کراچی کنگز کو فتح نہ دلاسکے۔

کراچی کنگزکی ٹیم سات وکٹوں پر164 رنز بنا سکی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.