پاکستانی خاندان کے قتل کا واقعہ مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا کو ظاہر کرتا ہے، وزیراعظم

Updated 08 Jun, 2021 12:51pm 1 min read

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم خاندان کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کاواقعہ افسوسناک ہے، واقعہ مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا کو ظاہر کرتا ہے، اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کینیڈامیں پاکستانی نژاد مسلم فیملی کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتےاسلاموفوبیاکوظاہرکرتا ہے،اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو اجتماعی کوششیں کرناہوں گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.