گھوٹکی ٹرین حادثہ:وزیراعظم کا اظہارافسوس، جامع انکوائری کا حکم

Updated 07 Jun, 2021 10:52am 1 min read

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے حادثے کی جامع انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کی مدد اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوےاعظم سواتی کوفوری جائےپرحادثہ پر پہنچنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے حادثے کی جامع انکوئری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی جانی چاہیئے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے بھی 24 گھنٹے میں ابتدائی انکوائری رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.