پاکستان،چین،افغان وزرائے خارجہ کااجلاس کل بیجنگ میں ہوگا
1 min readپاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا چوتھا سہ فریقی اجلاس کل بیجنگ میں منعقد ہوگا.وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے آج بیجنگ میں کہاکہ تینوں وزرائےخارجہ افغان امن مفاہمتی عمل،انسداد دہشتگردی اورسیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ چین، افغانستان اور پاکستان کے سہ فریقی زرائے خارجہ کا اجلاس باہمی اعتماد میں اضافے اور تعاون کے فروغ کےلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.