23 سال قبل پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن برابر کیا، ترجمان پاک فوج

Published 28 May, 2021 02:14pm 1 min read

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے یوم تکبیر پر کہاہےکہ 23سال قبل پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن برابر کیا، آج ہی کے دن کم سے کم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 23سال قبل آج کے دن پاکستان نےخطے میں طاقت کا توازن برابر کیا اور قابل اعتماد جوہری صلاحیت کامیابی سے ثابت کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آج کےروزپاکستان نےکم از کم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیاتھا،مسلح افواج اور عوام خواب کی تعبیرمیں شریک تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.