کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3ریکارڈ
1 min readکوئٹہ :بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے، شدت 4.3ریکار ڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت4.3ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکامرکز افغانستان میں 54کلومیٹرگہرائی میں تھا۔
زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مستونگ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی جس کی زیر زمین گہرائی 46 کلو میٹر تھی اور مرکز مستونگ سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.