مستونگ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5ریکارڈ

Published 26 May, 2021 01:35pm 1 min read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 46 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز مستونگ سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تاہم فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.