'ای سی ایل کے علاوہ ان کو اور کوئی کام نہیں'

Published 17 May, 2021 06:39pm 1 min read

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ای سی ایل کے علاوہ ان کو اورکوئی کام نہیں۔نہ ان کو کوویڈ کا احساس ہے، غربت بے روزگاری اور مہنگائی آسمانوں سے بات کررہی ہے۔ان کی ایک ہی غرض ہے کہ کس طرح مجھے ای سی ایل پر ڈالنا ہے۔

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی ایل کے علاوہ ان کو اورکوئی کام نہیں، نہ ان کو کوویڈ کا احساس ہے،غربت بےروزگاری اور مہنگائی آسمانوں سے بات کررہی ہے۔ان کی ایک ہی غرض ہے کہ کس طرح مجھے ای سی ایل پر ڈالنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایوان میں فلسطین پر بات کریں گے۔

شہباز شریف نے رہائی کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی کچھ وقت اپوزیشن چیمبر میں بھی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.