لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

Updated 11 May, 2021 12:27pm 1 min read

شیخوپورہ :لاہور سے کراچی آنے والی شالیمارایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی،فاروق آباد کے قریب پٹڑی ٹوٹ گئی۔

شالیمارایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی،شیخوپورہ میں فاروق آبادکےقریب پٹڑی ٹوٹ گئی ،بروقت اطلاع ملنےپرٹرین کوچندفٹ پہلےسچا سودا ریلوے اسٹیشن کےقریب روک لیا گیا۔

ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ ریلوےٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے،کچھ دیر میں ریلوے ٹریک بحال کر دیا جائے گا،شالیمارایکسپریس لاہور سے کراچی آرہی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.