اسلام مخالف پروپیگنڈہ کی روک تھام، او آئی سی ممالک کے درمیان تعاون کے اضافے کی ضرورت پر زور
1 min readوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کےلئے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انڈونیشیا کی وزیرخارجہ ریٹنو مرسودی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں وزیرخارجہ نے کہاکہ او آئی سی کو بین الاقوامی برادری کو خاتم النبین حضرت محمد ﷺ اور قرآن پاک کےلئے تمام مسلمانوں کے دلوں میں پائی جانے والی محبت اور عقیدت کے بارے میں مل کر بتانا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقدس اسلامی شخضیات کی توہین سے دنیابھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.