نائیجیر میں مسلح افراد کا حملہ، 20 افراد ہلاک

Published 05 May, 2021 10:19pm 1 min read

نائیجر میں ہوئے ایک مسلح حملے میں 16 فوجیوں سمیت چار شہری ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق فوج کے بیان میں کہناہے کہ 200 کے قریب مسلح افراد نے مغربی علاقے بانی بانگو پر حملہ کر دیا جس کے دوران سیکیورٹی فورسز سے ان کی جھڑپ ہوئی۔

اس جھڑپ کے نتیجے میں 16 فوجیوں سمیت چار عام شہری ہلاک ہو گئے جبکہ بعض فوجی زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہےکہ ملک کے مغربی علاقوں میں پر تشدد واقعات زور پکڑ چکے ہیں جبکہ برکینافاسو،مالی اورنائیجرمیں دہشتگرد تنظیم القائدہ کےحملوں میں شدت آرہی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.