چینی کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے پاکستان میں ہی تیار ہوگی
1 min readپاکستان میں کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کرنے کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ ) حکام کے مطابق کورونا ویکسین ڈوزز کی تیاری کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈوزز کی تیاری کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکیسن کا خام مال مئی کے شروع میں پاکستان پہنچ جائے گا اور این آئی ایچ میں ہی کین سائینو سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جائےگی۔
این آئی ایچ حکام کے مطابق مقامی سطح پر پیک کی جانے والی سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کے آخر میں دستیاب ہو گی، این آئی ایچ پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سے تیار کرے گا، ویکسین کی تیاری کے لیے خام مال چینی کمپنی فراہم کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق کین سائنو بائیو کی ماہرین کی ٹیم نے پاکستانی ماہرین کو ویکسین ڈوزز کی تیاری کی تربیت دی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.