چمن: پولیس وین کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 3 افراد زخمی

Published 28 Apr, 2021 02:44pm 1 min read

کوئٹہ :چمن کے قلعہ عبداللہ بازارمیں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے ،جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3افرادزخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے سے پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ دھماکے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت بھی معطل ہو گئی۔

دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.