کوروناوائرس: پشاور کے 2 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا اعلامیہ جاری

Published 26 Apr, 2021 10:58am 1 min read

پشاور میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلعی انتظامیہ نے 2 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پشاور کے علاقوں بشیرآباد اور حیات آباد کے فیز 6 میں شام 6 بجے لگایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں ان آؤٹ انٹری بند رہے گی جبکہ ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.