خیبر پختونخوا: کورونا زدہ اضلاع 9 سے 12تک تعلیمی ادارے بند

Published 24 Apr, 2021 11:00pm 1 min read

خیبر پختونخوا کے کورونا زدہ اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو ایک ہفتہ بعد دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ ۔26 اپریل سے عید تک نویں سے انٹر تک کے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

خیبر پختونخؤا حکومت نے این سی اؤ سی کے فیصلوں کی روشنی میں 19 اپریل کو صوبے کے 21 کورونا متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو کھولا تھا۔

تاہم گزشتہ روز کے این سی اؤ سی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اب دوبارہ بند کرنے کا اعلامیہ آج جاری کر دیا جائے گا ۔اعلامیے میں پیر 26 اپریل سے عید تک نویں سے انٹر تک کے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.