'ضمانت کا مطلب یہ نہیں ،مقدمہ خارج ہوگیا'
1 min readوزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ضمانت ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مقدمہ خارج ہو گیا،
شہباز شریف کی ضمانت پر تبصرہ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اس پارٹی نے ہمیشہ ضمانتیں ہونے پر خوشیاں منائیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے 70 سالہ ہونے کا فائدہ اٹھا گئے ہیں، دونوں چچا بھتیجی کر درمیان کیا معاملات طے ہوئے ہیں، یہ ان کا خاندانی معاملہ ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا فوکس عوام کی بہتری اور ان کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.