الیکشن کمیشن کا این اے 249 ضمنی الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ

Published 22 Apr, 2021 02:51pm 1 min read

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے این اے 249 ضمنی الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کرلیا، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 ضمنی الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب 29 اپریل کو ہی ہو گا، سندھ حکومت کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 ضمنی انتخاب میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا، اس سلسلے میں خصوصی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.