ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفیکشین جاری
1 min readوزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا اوراس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اوردوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی ملک میں لوگوں کواکسا کر انتشار پیدا کرنے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں ملوث ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.