نائب سربراہ پاک فضائیہ کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری مشق 'ایسز میٹ 1-2021' کا معائنہ
1 min readنائب سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل سید نعمان علی نے آج پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق 'ایسز میٹ 1-2021' کا جائزہ لیا۔
کمانڈنٹ ایئرپاور سینٹر آف ایکسیلینس ایئر کموڈور احسن یوسف نےنائب سربراہ پاک فضائیہ کو مشقوں کی نمایاں خصوصیات، جن کا مقصد باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے، پر تفصیلی بریفنگ دی۔
نائب سربراہ پاک فضائیہ نے مشقوں میں حصہ لینے والے یونٹس کی عسکری تیاری اور مشقوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
میجر جنرل عید بن باراک العُطیبی،کمانڈر شاہ عبدالعزیز ایئر بیس بھی دیگر عسکری مہمانانِ گرامی کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.