'جنوبی پنجاب صوبے قیام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے'
1 min readوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ نئے صوبے کے قیام کےلئے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق قائم کیاگیاتھااورکوئی اس کے اختیارات واپس نہیں لے سکتا۔
ملتان میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ اپناکام جاری رکھےگااورجنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کوناکام بنایاجائے گا۔
شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ساتھ اختیارات واپس لینے کے نوٹیفکیشن کے معاملے پربات کریں گے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.