'لانگ مارچ ہوگا اور استعفے بھی دینگے'

Published 05 Apr, 2021 06:53pm 1 min read

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ سرکس نہیں تئیس کروڑعوام کا ملک ہے۔لانگ مارچ ہوگا استعفے بھی دیںگے ۔

پارلیمنٹ کے باہر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی ، اور بولےحکومت کی یوٹرن صلاحیت بڑھتی جارہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب اوربہاولپورکیلئے قرارداد پاس لے لی گئیں ، یہ لوگ صوبے اورنہ ہی عوام سے مخلص ہیں ۔

شاہد خاقان نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پانچ ارکان ہیں وزیراعلی کیسے بنا سکتے ہیں؟ لانگ مارچ ہوگا استعفے بھی دیںگے۔

انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں فرینڈلی نہیں حقیقی اپوزیشن چاہیے، حسب ضرورت حکومتی ارکان کو اپوزیشن بینچوں پرلایا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.