سپریم کورٹ کافیصلہ سامنے آنے پر چیف الیکشن کمشنر بھی متحرک

Updated 02 Apr, 2021 02:34pm 1 min read

اسلام آباد:سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی متحرک ہوگئے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فوری لاہور پہنچ کر این اے 75 سیالکوٹ کے الیکشن کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے حلقے میں انتخابات کو صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ بنایا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات میں ہونے والی کوتاہیوں کا دوبارہ اعادہ نہ ہونے اور الیکشن کمشنر پنجاب کا دفتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کے احکامات دیئے۔

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے متعلقہ ونگز بھی ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.