آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی سفیر سے ملاقات

Published 30 Mar, 2021 10:06pm 1 min read

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورچینی سفیرکے درمیان ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونےوالی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔

چینی سفیر نے خطےمیں امن واستحکام اورافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کورونا کے خلاف جدوجہدمیں چین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج چین کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجودتھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.