کراچی میں الیکٹرک بس چلانے کا منصوبہ
1 min readپاکستان میں پہلی بار الیکٹرک پاور بس چلائی جائیگی، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے سندھ اسمبلی کے باہر نیو بس کا افتتاح کردیا۔
کراچی والوں کے لئے خوشخبری ہے اور پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک پاور بس چلے گی۔
سندھ اسمبلی ے باہر الیٹرک پاور بس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نےکیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں نےکہا کہ سفائر کمپنی کے ساتھ ایک سو بسسز چلانے کا معاہدہ طےہواہے۔
سفائر کمپنی کےسی ای او نے کہا کہ بہترسفری سہولیات کےلئے سندھ حکومت کےساتھ معاہدہ کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں ٹرائل کےطور پر ایک الیکٹرک پاور بس چلائی جائیگی جسکا روٹ سہراب گوٹھ سے نیٹی جیٹی ہوگا جبکہ کرایہ 10 روپے سے 100 روپے مختص ہے، ابتدائی طور پت 10 اسٹاپس ہونگے ، بس میں آراہ دہ سیٹس، ائیرکنڈیشنز اور آلودگی سےپاک سہولیات دستاب ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.