'حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے'

Published 29 Mar, 2021 10:34pm 1 min read

پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کو پی ڈی ایم کی کامیابی قرار دے دیا۔

اپنے ردعمل میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا وزیرخزانہ کو عہدے سے ہٹانا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ شیخ کو عہدے پر رہنےکے لیے سینیٹ الیکشن جیتنا ضروری تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست نے ان کا عہدے پر رہنا ناممکن بنایا۔

بلاول نے مزید کہا کہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا مطلب ہے کہ حکومت نے اعتراف کرلیا کہ ناکام پالیسیوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.