'حکومت ملک میں کم قیمت پر گندم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے'
1 min readوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں گندم کی کم قیمت پر فراہمی یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے۔
ہفتے کو ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ گندم کی فی 40 کلوگرام امدادی قیمت 1800روپے مقرر کرنا وزیراعظم عمران خان کی کسان دوست پالیسی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی ترقی اور خوشحالی وزیراعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.