فحش فلم دکھانے کے بعد شوہر پانچویں بیوی کے ہاتھوں قتل
1 min readبھارتی ریاست مہاراشٹر میں پانچویں بیوی نے پنشن کے تنازعے پر شوہر کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لکشمن ملک نامی ریٹائرڈ سرکاری افسر کی لاش 9 مارچ کو اس کے فلیٹ سے ملی تھی۔ لکشمن ملک نے پانچ شادیاں کر رکھی تھیں لیکن وہ فلیٹ میں اکیلا ہی رہتا تھا۔
پولیس نے تفتیش کے دوران اس کی تمام بیویوں سے پوچھ گچھ کی جس پر پانچویں بیوی نے انکشاف کیا کہ اس نے پنشن کے تنازعے پر اپنے شوہر کو قتل کیا ہے۔
خاتون کے اعترافی بیان کے مطابق 8 مارچ کو وہ اپنے شوہر کے فلیٹ میں گئی اور سوشل میڈیا پر اسے فحش ویڈیوز دکھائیں، اس کے بعد مقتول کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا اور پھر چاقو سے اس کا گلا کاٹ دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.