دنیا کا پہلا مذہب اسلام ہے جس نے خواتین کو حقوق دیئے، شاہد آفریدی

Published 09 Mar, 2021 09:04am 1 min read

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا کہ اسلام دنیا کا پہلا مذہب ہے جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے ۔ چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو صحت کا یا کوئی اور شعبہ ہو۔

شاہد آفرید ی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں سورۃ آل عمران کی آیت 195 کا انگریزی ترجمہ بھی شیئر کیا۔

جس میں اللہ تعالیٰ کا کہنا ہے کہ "میں تم میں سے کسی کام کرنے والے کی محنت ضائع نہیں کرتا، خواہ مرد ہو یا عورت اور تم آپس میں ایک (برابر) ہو۔"

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.