'اپوزیشن کا کوئی رکن کل اجلاس میں شریک نہیں ہوگا'
1 min readپی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کاکوئی رکن کل اجلاس میں شریک نہیں ہوگا، عدم اعتماد یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کی صورتحال میں سامنےآچکی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کےاعتماد کےووٹ لینےسےاپوزیشن کامؤقف مزیدواضح ہوگیا، عمران خان کےقوم سےخطاب سےشکست واضح ہوگئی۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنےلوگوں کوبکاؤمال کہہ رہےہیں، کل عمران خان انہیں بکاؤمال سےووٹ لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن پردباؤڈالناچاہتےہیں، کل قومی اسمبلی میں اپوزیشن کاکوئی رکن نہیں جائےگا، ہم اپنےفیصلوں اوراعلانات پرقائم ہیں۔
مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پی ڈی ایم کاسربراہی اجلاس ہوگا، ہمارےاحتجاج کےساتھ ہی ہواؤں کارخ بدلناشروع ہوگیاتھا، حکومت کےہاتھ سےسب کچھ نکل چکاہے۔
مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک میں اسوقت کوئی حکومت نہیں ہے، تمام شہروں سےلانگ مارچ کےقافلےروانہ ہونگے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.