یوسف رضا گیلانی کی فتح، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا ردِعمل
2 min readپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ نشست کی فتح پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔
حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔
یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔
اس فتح پر درِعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘۔
Democracy is the best revenge. Jeya Bhutto!
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 3, 2021
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا یوسف رضا گیلانی صاحب کو دلی مبارکباد۔ PDM کو بھی مبارکباد۔ مسلم لیگ ن کے ممبران ِ قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد اور شاباش۔ نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن ! مستقبل آپ کا ہے انشاءاللّٰہ
یوسف رضا گیلانی صاحب کو دلی مبارکباد۔ PDM کو بھی مبارکباد۔ مسلم لیگ ن کے ممبران ِ قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد اور شاباش۔ نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن ! مستقبل آپ کا ہے انشاءاللّہ
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.