رواں مالی سال آٹھ ماہ میں 29 کھرب 16 ارب روپے ٹیکس کی وصولی
1 min readفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال آٹھ ماہ میں 29 کھرب 16 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جو مقررہ ہدف سے 18ارب روپے زائد ہے۔
ایف بی آرکےمطابق فروری میں 343 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جو مقررہ ہدف 325 ارب کی نسبت 18 ارب روپے زیادہ ہے۔
رواں مالی سال آٹھ ماہ میں152ارب روپے کے ری فنڈز جاری کئے گئے۔
28فروری تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد26 لاکھ23ہزار تک پہنچ گئی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.