'گیلانی بھی ووٹ مانگ کر این آر او لینا چاہتے ہیں'
1 min readوزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی پر واضح کردیا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ اپوزیشن ان سے رابطے کررہی ہے، لیکن ساتھ ہی اپنے ارکان کو تنبہہ کی کہ ضمیر بھی کوئی چیز ہوتی ہے جسکی آواز سنیں، وزیراعظم نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی بھی ان سے ووٹ مانگ کر دراصل این آر او لینا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پتہ ہے اپوزیشن آپ سے رابطے کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمیر بھی کوئی چیز ہوتی ہے اس کی سنیں، اگرچوروں کو ہی ووٹ دینا ہے تو پھر آپ اور ان میں کیا فرق ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ، بیلٹ پیپر کی شناخت سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی، جانتا ہوں مہنگائی ہے،مسائل ہیں مگر چیلنجر پر قابو پائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب یہ ووٹ کی صورت میں مجھ سے این آر او لینا چاہتے ہیں، جو مرضی کرلیں ان کے سامنے نہیں جھکوں گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.