آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سےعراقی وزیردفاع کی ملاقات

Published 25 Feb, 2021 08:57pm 1 min read

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےعراقی وزیردفاع نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اوردفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آرمی چیف سےعراقی وزیردفاع نے ملاقات کی ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اوردفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف عراق کی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں، آرمی چیف نے دفاع اورترقی کےامورمیں بھرپورمعاونت اورتعاون کی پیشکش بھی کی ۔

دونوں جانب سےخطےمیں استحکام کیلئےمل کرکام کرنےکےعزم کااعادہ بھی کیا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.