مکہ مکرمہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش
1 min readمکہ مکرمہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے دوران بیت اللہ شریف میں روح پرور مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا اور بارانِ رحمت کے برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سعودی عرب کے تبوک ریجن کے متعدد علاقوں میں برف باری کے باعث صحرائے عرب کے پہاڑی اور میدانی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.