ٹریفک حادثہ ،کشمالا طارق کے بیٹے کی عبوری ضمانت میں توسیع
1 min readوفاقی محتسب برائے حراسگی کشمالہ طارق کی گاڑی کے ٹریفک حادثے میں چار افراد کی ہلاکت کے معاملے میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری ضمانت میں 24 فروری تک توسیع کردی گئی۔
ٹریفک پولیس کو اذلان کے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کا حکم دے دیا۔
کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل نے کی۔ ملزم اذلان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
وکیل صفائی کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ ہمارا متوفیان کے ورثاء سے راضی نامہ ہو چکا ہے۔عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ متوفیان کے ورثاء اور ملزم کدھر ہیں۔جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ وہ کمرہ عدالت میں ہی موجود ہیں، بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دئیے گئے۔ابھی دو متوفیان کے ورثاء سے راضی نامہ ہوا ہے تیسرے سے ہو رہا ہے اس لیے ازلان پیش نہیں ہوا۔
متوفی فاروق اور عادل عباسی کے والدین نے عدالت میں بیان دیدیا۔اگلی سماعت پر مدعی کا وکیل درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت تک پولیس کو ملزم اذلان کے لائسنس کی تصدیق کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم ازلان کی عبوری ضمانت میں 24 فروری تک توسیع کر دی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.