چیئرمین سینیٹ بننے کی پیشکش کا دعویٰ

Published 15 Feb, 2021 08:23pm 2 min read

بانی رکن تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا کہ مجھے عمران خان کی جانب سے بڑے بڑے عہدوں کی آفر ہوئی ہے، مجھے چئیرمین سینیٹ بنانے کی بھی آفر کی گئی۔ کہتے ہیں عمران خان کی جانب سے 10 روز قبل رابطہ ہوا ہے، کسی کو شک ہے تو وہ آئے تو میں تمام ثبوت دیکھا دوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس الیکشن کمیشن میں ہوا،

درخواست گزار اکبر ایس بابر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاور الیکشن کمیشن میں ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کرلیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا گفتگو میں اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا کہ مجھے عمران خان کی جانب سے بڑے بڑے عہدوں کی آفر ہوئی ہے، مجھے چئیرمین سینیٹ بنانے کی بھی آفر کی گئی، عمران خان پاکستان کا بادشاہ بنا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کی جانب سے 10 روز قبل رابطہ ہوا ہے، کسی کو شک ہے تو وہ آئے تو میں تمام ثبوت دیکھا دوں گا، مجھے پچھلے سینیٹ الیکشن میں ایک دوسری جماعت سے بھی آفر ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا عمران خان ایمپائر کی انگلی پکڑ کر چل رہا ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹی فیکشن میں جے ائی ٹی کا کوئی ذکر نہیں تھا، آج دستاویزات کو خفیہ رکھنے کے لئے جے ائی ٹی کا رنگ دے رہے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.