کراچی: دولہے کی گاڑی پر فائرنگ، گود میں بیٹھا بچہ جاں بحق
1 min readکراچی کے علاقے کیماڑی مسان چوک میں دولہے کی گاڑی پر فائرنگ سے دولہےکی گود میں بیٹھا بچہ جاں بحق جبکہ دولہا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت 11 سالہ سریش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم واردات کے بعد با آسانی فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد دلہن کا چچا زاد بھائی تھا، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.